Labbaik Science Festival by TLP || TLP

 Labbaik Science Festival

لبیک سائنس فیسٹیول 



تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام لبیک سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر تحریک لبیک علامہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی،



حافظ سعد حسین رضوی صاحب کے ہمراہ امیر تحریک لبیک شمالی پنچاب پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطانپوری نے بھی شرکت فرمائی،



اس موقع پر امیر تحریک لبیک علامہ سعد حسین رضوی صاحب نے سائنسی تحقیقات کو خوب سراہا، اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی،


حافظ سعد حسین رضوی صاحب اس موقع پر فرمایا کہ ہم کوئی بھی میدان دشمن کیلئے خالی نہیں چھوڑ سکتے،

ہر میدان میں اغیار کا مقابلہ کریں گے،

یاد رہے !


ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مذہبی جماعت کو جدید سائنسی علوم کی طرف رجحان کرتے دیکھا گیا ہے،



تحریک لبیک پاکستان نے بزرگ مسلمان سائنسدانوں جابر بن حیان و دیگر کی یاد تازہ کر دی،

ایک وقت تھا جب مسلمان سائنسدان جدید سائنسی تحقیقات میں ماہر تھے یورپی ممالک اسوقت مسلمانوں کے پاس علوم سیکھنے آتے تھے لیکن افسوس کہ ہم نے وہ سب بھلا دیا اور اپنے علوم بھی مغرب کے حوالے کر دیے،


آج مغرب ہمارے ہی علوم اور قرآن و سنت پر ریسرچ کر کے اپنے آپ کو مہذب قوم کہلاتا ہے اور ہم مغربی تہذیب کو اپنانے لگ گئے،


کئی صدیوں بعد! ایک مرتبہ پھر مسلم کو وہ اپنا معیار بحال کرتے دیکھا گیا تو صاحبانِ علم و فن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 


کہ واقعی محمد بن قاسم اور محمود غزنوی اور سلطان محمد فاتح کے جانشین جذبہ جہاد بھی رکھتے ہیں اور جابر بن حیان  و ابن سینا اور الرازی کی طرح دنیا میں اپنا لوہا منوانے کی قابلیت بھی رکھتے ہیں،


ستر سالوں سے حکمران طبقوں کی جانب سے پاکستانی مسلمانوں کو روٹی اور بجلی نالیوں کے چکر میں لگا دیا گیا مسلمان اپنی میراث بھول چکے تھے لیکن تحریک لبیک پاکستان نے ایک مرتبہ پھر قوم کو روٹی کپڑے اور مکان سے نکال کر ان کے اصل مقصد حیات کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے،


قوم سے گزارش ہے کہ اس جماعت کا دست و بازو بنیں کیونکہ یہی ایک جماعت ہے جو نہ تو اپنا بیانیہ بدلتی ہے اور نہ ہی کبھی قوم کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہے،


اللہ تعالیٰ پاکستان کے حامی و ناصر ہوں 

پاکستان ذندہ باد

تحریک لبیک پاکستان پائندہ باد

Post a Comment

Previous Post Next Post