امام خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کا نظریہ کیا تھا؟ || TLP

 قائد ملت اسلامیہ شیخ الحدیث والتفسیر فنا فی خاتم النبین ﷺ حضرت علامہ مولانا حافظ خادم حسین رضوی رحمتہ اللّه علیہ کا نظریہ کیا تھا ؟؟؟؟


 آپ کس نظریہ کے ساتھ میدان عمل میں آۓ ؟؟؟؟


آپ کا سب سے بڑا کمال یہ تھا آپ نے کبھی اپنا نعرہ نہیں لگنے دیا۔


نعرہ لبیک لبیک لبیک یا رسول اللّه ﷺ کا لگایا۔



آپ نے کبھی کسی پیر مولوی کو اوپر لانے کی بات نہیں کی۔


آپ نے ہمیشہ حضور ﷺ کے دین کو تخت پر لانے کی ہی بات کی۔


آپ نے کبھی خود کے لیے کارکنان اور محبان کو نہیں پکارا جب بھی پکارا حضور ﷺ کی عزت ناموس کے لیے پکارا۔



آپ نے کبھی یہ نہیں کہا فلاں پیر مولوی کو کچھ نا کہو چاہے وہ دین سے غداری کرتا جاۓ 


بلکہ آپ نے ہمیشہ دو نمبر پیروں اور مولویوں کو بے نقاب کیا اور کھلے عام پیغام دیا کیا تم دین کے نام پر صرف مریدوں کا مال کھاتے رہو گے دین پر پہرہ کون دیگا !؟؟؟


آپ نے کبھی اپنے مرید بنانے پر وقت نہیں لگایا


 بلکہ آپ نے ناموس رسالت ﷺ پر پہرہ دینے کے لیے مجاھد تیار کئے جو آج بھی حضور ﷺ کی عزت ناموس پر سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں 



آپ نے کبھی یہ نہیں فرمایا حالات کے حساب سے چلو اس کے ساتھ مل جاؤ اس کے ساتھ اتحاد کرلو ایسا کچھ نہیں فرمایا 


 آپ نے مشکل حالت میں بھی تنہا میدان سجا کر بتایا ہے




آپ نے ہمیشہ ایک ہی بات فرمائی جو حق دیکھ کر بھی خاموش رہا حق کا ساتھ نا دیا تو وہ گونگا شیطان ہے 


آپ نے ہمیشہ فرمایا لبیک میں بزدل بندے کا کام ہی نہیں جو اپنی ذات کے لیے لبیک میں آیا ہے وہ ابھی ہی واپس چلا جاۓ 


 آپ نے ہمیشہ فرمایا حضور ﷺ کا دین تخت پر آکر رہے گا


اور آپ نے یہ بھی فرمایا اگر ہم نے جس دن یہ سوچ لیا کے ہم نے دین کا بڑا کام کیا ہے تو یاد رکھنا ہم اسی دن ذلیل ہو جائیں گے 


بابا جان نے نو جوان نسل کو دین کے ساتھ سیاست کا بھی درس دیا 


 دین سیاست سے الگ نہیں نا سیاست دین سے الگ ہے


اگر کوئی سیاست کو دین سے جدا کر دے تو دین میں کچھ بچتا ہی نہیں 



 آپ نے حق فرمایا جس جس نے دین کے ساتھ غداری کی وہ ذلیل ہوا ہے


 یاد رکھنا جو جو بابا جان کی عظیم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ غداری کرے گا وہ بھی ذلیل ہی ہوگا 


اور جو بھی تحریک لبیک پاکستان کو بابا جان کے نظریہ سے دور کرے گا اور کسی اور طرف لے جانے کی کوشش کرے گا تو وہ بھی ضرور ذلیل ہوگا 


 تحریک لبیک پاکستان اسی راستہ پر چلے گی جو راستہ بابا جان نے بتایا ہے


کوئی کہے ایسا کرو ویسا کرو اسکو راضی کرلو اسکو خوش کرلو تو سمجھ لینا وہ تحریک کے ساتھ غداری کر رہا ہے

آپ نے یہ بھی حق فرمایا تحریک صرف اور صرف حضور ﷺ کے صدقہ سے چل رہی ہے


آپ نے یہ بھی حق فرمایا تحریک لبیک پاکستان کا بھروسه صرف اور صرف اللّه اور اس کے رسول ﷺ پر ہے 


جو تحریک لبیک پاکستان کو اپنی ذات اور نام کے لیے استعمال کر رہا ہے تو تحریک کو اسکی ضرورت ہی نہیں وہ واپس چلا جاۓ 

آپ نے یہ بھی حق فرمایا مالکوں کے یہاں نوکروں کی کمی نہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post