تحریک لبیک کی جانب سے ملک بھر میں رمضان بچت بازاروں کا اہتمام


غربت اور مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کیلئے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں رمضان سستے بازار لگائے گئے جن میں تمام اشیائے خوردونوش ماکیٹ سے انتہائی کم اور مناسب قیمت پر عوام کو دستیاب رہیں

رمضان المبارک کی آمد سے ہفتہ قبل ہی ملک بھر میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ جاتی ہے دیہاڑی دار مزدور طبقہ بجائے رمضان کی رحمتیں سمیٹنے، خوشیاں اور برکتیں حاصل کرنے کے دیہاڑی بند ہو جانے پر اور اشیائے خورد و نوش پہنچ سے دور ہونے پر پریشان نظر آتے ہیں 

جہاں دوسری تمام سیاسی جماعتیں رمضان المبارک میں بھی اپنی اقتدار کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں وہیں تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنی عوام کی داد رسی کیلئے میدان عمل میں نظر آئی ہے 


ملک بھر میں سستے راشن کیمپس اور بچت بازاروں کا اہتمام کر کے تحریک لبیک پاکستان نے عوام کے دل جیت لیے،

رمضان سستے بازاروں میں آئی عوام کا تحریک لبیک پر بھرپور اعتماد اور کارکنان کو ڈھیروں دعائیں دیتے رہے جو کہ بغیر کسی لالچ اور مطلب کے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کیلئے رمضان اور عید کی خریداری میں آسانیوں کا باعث بن رہے ہیں


سب سے بڑے رمضان بچت بازار کراچی اور لاہور میں دیکھنے کو ملے جہاں پر راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ عوام کا جم غفیر دیکھنے کو ملا،

ملک بھر میں ضلعی اور تحصیل لیول پر بچت بازاروں کے ساتھ ساتھ یونین کونسلوں کی سطح پر بھی کارکنان نے غریب عوام کی خوب مدد کی کہیں پر غریب گھرانوں میں آٹا تقسیم کیا گیا کہیں پر نقد امداد پہنچائی گئی، کئی یونین کونسلوں میں سستا گوشت مہیا کیا گیا،


یاد رہے تحریک لبیک پاکستان اتنے وسیع پیمانے پر صرف اپنی مدد آپ کے تحت پاکستانی عوام کو ریلیف پہنچا رہی ہے، دوسری سیاسی جماعتیں بیرونی ممالک سے بھی اربوں ڈالر فنڈنگ لینے کے بعد بھی پانی کی بوتلیں تقسیم کرتے نظر آئیں لیکن تحریک لبیک پاکستان الحمداللہ ہر مشکل وقت میں بغیر سرکاری وسائل کے اپنی عوام کے ساتھ کھڑی نظر آئی ہے 


جو جماعت اک بھی سیٹ قومی اسمبلی میں نہ ہونے کے باوجود اتنی بڑی سطح پر عوام کو ریلیف دے سکتی ہے وہ ان شاءاللہ حکومت میں آ کر نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اس ملک خداداد پاکستان کی تقدیر بدلیں گے 


قوم کی آخری امید لبیک 


3 Comments

  1. بے شک تحریک لبیک پاکستان ہی امید کی کرن ہے اس دکھیاری قوم کیلئے
    دوسری تمام سیاسی جماعتیں صرف اقتدار کے حصول کی جنگ میں مصروف ہیں

    ReplyDelete
  2. TLP is the largest political and religious party of Pakistan, TLP working day and night for the people of Pakistan

    ReplyDelete
  3. تحریک لبیک پاکستان زندہ باد

    ReplyDelete
Previous Post Next Post