پاکستان بچاؤ مارچ کا تیسرا روز 24 مئی 2023
تحریک لبیک پاکستان کا مہنگائی،ملکی ابتر حالات اور حالیہ گستاخیوں کے خلاف پاکستان بچاؤ مارچ کے شرکاء نے گزشتہ شب حیدرآباد میں پڑاؤ کیا اور آج بروز بدھ 24 مئی کو حیدرآباد سے میرپور خاص کی جانب گامزن ہوا،
![]() |
| Hafiz Saad Hussain Rizvi Sahib in HaiderAbad |
![]() |
| Pakistan Bachao March in HaiderAbad |
مارچ کی حیدرآباد سے روانگی سے قبل ترجمان جمعیت علمائے پاکستان مولانا ابو الخیر زبیر صاحب نے مارچ میں شریک ہو کر جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے پاکستان بچاؤ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور قائد ملت اسلامیہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب سے ملاقات کی،
![]() |
| TLP Chief Hafiz Saad Hussain Rizvi Sahib with Molana Abu ul Khair Zubair ( JUP ) |
ملاقات اور دعا کے بعد مارچ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا، رستے میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر قائد ملت اسلامیہ اور ان کے ہمراہ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کیا گیا،
مارچ میں حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے قافلے شامل ہوتے گئے الحمداللہ تحریک لبیک پاکستان کا عظیم الشان مارچ ایک عوامی سمندر کی شکل اختیار کر چکا ہے اور ہر گزرتے شہر سے عوامی قافلے پاکستان بچاؤ مارچ میں شامل ہوتے جا رہے ہیں،
شدید گرمی اور دھوپ میں بھی حافظ سعد حسین رضوی صاحب کارکنان کے ساتھ دھوپ میں
مرکزی کنٹینر پر سوار رہے اور کارکنان کے جوش و جذبے میں اضافہ فرماتے رہے،
![]() |
| Hafiz Saad Hussain Rizvi Sahib with Dr Saleem Raza Khokhar Member of Markazi Medical Team |
پاکستان بچاؤ مارچ کے عظیم الشان قافلے نے نماز مغرب میرپور خاص میں ادا کی،
![]() |
| Namaz e Maghrib at Mirpur khas |
مارچ کے دوران ایک غیر مسلم شخص حافظ سعد حسین رضوی صاحب سے متاثر ہو کر سٹیج پر آ گیا اور قائد ملت اسلامیہ کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا، امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے مسلمان ہونے والے بھائی کا نام محمد حسین رکھا اور مبارکباد پیش کی،
![]() |
| A Non Muslim accepting Islam by the Hands of Hafiz Saad Hussain Rizvi Sahib |
پاکستان بچاؤ مارچ کے شرکاء آج رات میرپور خاص میں قیام کریں گے اور حافظ سعد حسین رضوی صاحب کارکنان سے خطاب بھی فرمائیں گے،
میرپور سے کل بروز جمعرات حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی قیادت میں عظیم الشان مارچ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا،
![]() |
| Multan Division Route Map of TLP Pakistan Bachao March |










