میلاد منانے سے تکلیف کیوں؟ || TLP

 آقاکریم ﷺ کے میلاد پاک کے جلوسوں کے خلاف بھونکنے والے وہی ہیں جو آقاکریم ﷺ کے نام مبارک پہ انگوٹھے چومنے کو بھی بدعت کہتے ہیں۔



یہ بدبخت اگر صحابہؓ کرام کے دور میں ہوتے تو لعابِ دہن کے لیے تڑپنے والے صحابہؓ کرام کو بھی معاذاللہ بھونکتے رہتے۔


صحابہ کرامؓ نے آقاکریم ﷺ کی محبت میں کبھی یہ نہیں سوچا کہ کتنی محبت کرنی ہے اور نہ محبت کے لیے دلیلیں ڈھونڈی ہیں بلکہ ایسی محبت کی کہ منافق آپکو معاذاللہ دیوانے کہتے تھے۔


آج جو لوگ پیمانے لے کر کھڑے ہوجاتے ہیں کہ انگوٹھے چومنا کہاں لکھا ہے، میلاد منانا کہاں لکھا ہے حقیقت میں آقاکریمﷺ کی شان مبارکہ کو ناپ ناپ کر ان بدبختوں کی عقل پہ پردہ پڑ چکا ہے۔ کہتے ہیں صحابہؓ نے میلاد منایا۔


ارے بدبختو صحابہؓ نے جس طرح ہر لمحے میلاد منایا ہم سب ساری زندگی بھی میلاد مناتے رہیں تو انکے ایک لمحے کو بِھی نہیں پہنچ سکتے۔ وہ تو آقاکریم ﷺ کی محبت میں ایسے دیوانہ وار ہوجاتے کہ لعابِ دہن کے لیے آپس میں لڑتے کہ پہلے میں لوں گا اور پھر اس لعاب دہن کو اپنے چہرے پہ ملتے بوسے دیتے اور ایک آج کے بدبخت ہیں جو صرف آقاکریم ﷺ کے نام مبارک کو چومنے پر بھی دلیلیں مانگتے ہیں۔


ارے بدبختو یہ دلیلیں مانگنے والی بارگاہ نہیں بلکہ اگر واقعی صحابہ کرامؓ کو مانتے ہو تو حضورﷺ کی محبت میں دیوانہ وار ہونے والے ہر کام پہ خوشی کا اظہار کیا کرو نہ کہ منافقوں کی طرح منہ بنا کر بیٹھ جاو اور نکتہ چینیوں میں لگے رہو۔


اللہ پاک ہمیں آقاکریم ﷺ سے حقیقی عشق کرنے والے صحابہ کرامؓ کے عشق میں سے ایک ذرہ عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ۔


طالبِ دعا: حافظ محمد فاروق رضوی

Post a Comment

Previous Post Next Post