تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ کیوں دیا جائے؟ || TLP

 معرکہ حق و باطل


مملک خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فقط واحد سیاسی جماعت ایسی ہے جو دین اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہر سازش کے سامنے کھڑی نظر آتی ہے 


تحریک لبیک پاکستان کا منشور اسلام پاکستان اور عوام ہے اور پرعمل کرتے ہوئے " اسلام و پاکستان" کے خلاف "پاکستان " میں ہونے والی ہر سازش کو "عوام" کی طاقت سے روک کر دین دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیتی ہے

اور نہ صرف سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملاتی ہے بلکے پاکستان میں 75 سال سے روٹی کپڑا مکان کا نعرے لگانے والے تو روٹی کپڑا مکان نہ دے سکے جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے صرف 5 سال کے مختصر عرصے میں بغیر کسی غیر ملکی امداد اور حکومتی سپورٹ کے سیلاب متاثرین کو روٹی کپڑا مکان بھی دے دیئے نہ صرف مسلمانوں کو بلکے آج سے کچھ عرصہ قبل کراچی میں ہندوؤں کی بستی میں لگنی والی آگ کے متاثرین کو بھی سہارا دیا تو فتنہ پھلانے والے افراد کو زور دار تماچہ یہ بھی لگا کہ وہ کہتے ہیں تحریک لبیک غیر مسلموں کے خلاف ہے جبکہ تحریک کا عمل اس کے برعکس ہے تحریک لبیک کا منشور اسلام پاکستان اور عوام ہے اور اسلام غیر مسلم ہو یا مسلم سب کے حقوق کا خیال رکھتا ہے تحریک ہر مظلوم کے ساتھ اور ہر ظالم کے خلاف کھڑی ہے 


قرآن مجید فرقان حمید سورہ بنی اسرائيل میں خالق کائنات ارشاد فرماتا ہے 


وَقُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا 


اور کہہ دو کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا۔


حق و باطل سے مراد یعنی کفر مٹ گیا اور اسلام آگیا



کچھ لوگ کہیں گے کفر مٹنا ہے یہاں تو مسلمانوں کی حکومت ہے تو جناب حکومت اگرچہ مسلمانوں کی ہے جبکہ نظام کفر کا مسلط کیا ہوا ہے یہ کفر کا ہی تو نظام ہے جس میں ٹرانسجنڈر بل پاس کئے جاتے ہیں ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کی جاتی ہے میلاد النبیﷺ کے جلوس میں شیل چلانے کے آڈر دیئے جاتے ہیں علماءکو جیلوں میں بند کیا جاتا ہے جبکے نام نہاد حکمران شراب کےلائسنس جاری کرتے کرواتے ہیں اس نظام کو بدلنا ہم نے ہے ہم نے حضورﷺ کے دین کے نظام کی جدو جہد کرنی ہم نہیں کرے گے کون کرے گا ؟

تحریک لبیک خالصتاً اسلام کا علم تھامے میدان عمل میں ہے تاکہ نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ ہوسکے آپ احباب بھرپور تحریک لبیک پاکستان کا اس نیک مشن میں ساتھ دیں تاکہ حق آجائے اور باطل مٹ جائے 

اور ان شاء اللہ باطل مٹ کر ہی رہے گا 


اس لئے ضروری ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں تو آپ حضورﷺ کے دین کی جدو جہد کرنے والوں کو منتخب کریں تاکہ دین تخت پر آسکے ابھی 16 اکتوبر بروز اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہاں جہاں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ہیں آپ سب تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دیں


جب حضرت ابراہیم علیہ سلام کو آگ میں ڈالا گیا ایک تو ایک ہُد ہُد کافی بلندی سے اپنی چونچ میں پانی آگ میں پھینکتا تو کسی نے پوچھا تمہارے پانی سے آگ کیسے بجھے گی جبکہ آگ آسمانوں کو چُھو رہی ہے تو ہُد ہُد نے کہا میں جانتا ہوں آگ نہیں ختم ہوگی مگر قیامت والے دن جب رب فرمائے گا کون کون تھا جو آگ بجھانے والوں میں شامل تھا میرا نام آگ بجھانے والوں میں شامل تو ہوگا بس اس لئے پانی ڈال رہا ہوں


آپ بھی اس جذبے کے تحت تحریک لبیک کو ووٹ دیں کہ نظام مصطفیٰﷺ کی جدو جہد کرنے والوں میں میرا نام تو شامل ہوگا یہی کافی ہوگا قیامت والے دن ان شاء اللہ عزوجل 



اور ایک دن دین تخت پر آکر ہی رہے گا ان شاء اللہ قلندر لاہوری فرما گیا ہے 


نکل کر صحراء سے جس نے روما کی سلطنت کو اُلٹ دیا تھا

سنا ہے قدسیوں سے یہ میں وہ شیر پھر ہوشیار ہوگا 



از قلم : محمد فیضان رضوی تنولی

Post a Comment

Previous Post Next Post