علماء کا سیاست کرنا کیوں ضروری؟
پاک نبی ﷺ نے سیاست فرمائی۔ تمام خلفاء راشدین رضی اللہ عنھم نے سیاست فرمائی۔جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں خدارا پاک نبیﷺ کے توسل سے دوسروں کو غیر سیاسی نہ بنائیں۔ اگر آج مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں علماء حکومت کر رہے ہوتے توکیا آج یہاں ٹرانسجنڈر ایکٹ پاس ہونے تھے ؟ یہاں اسمبلی میں ختم نبوت و ناموس رسالتﷺ پر حملے ہونے تھے ؟ یہاں شراب کے لائسنس جاری ہونے تھے ؟ یہاں سے مسجدوں کے سپیکر بند کروانے کے آڈر جاری ہونے تھے؟بلکل نہیں.آج پوری دنیا میں قادیانیت اور یہودیت چھائی ہوئی ہے پاکستان سے باہر کہیں بھی مسلمانوں پر حملہ ہوتا ہے یا اسلام کے کسی قانون پر حملہ ہوتا ہے تو کیا مسلمان اس کو روک سکتے ہیں؟ بلکل نہیں۔کوشش کرتے ہیں مگر کماحقہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ دنیا بھر میں اسلام کا کام عہدوں کے لحاظ سے صفر جمع صفر ہے۔جبکہ قادیانی اور یہودی آب و تاب کے ساتھ ہر جگہ گھسے ہوئے ہیں۔ ہم پاکستان میں اپنی مسجدیں جو فقط دو ٹکے کے میچ کےلئے بند ہونے سے نہ رکوا سکے کیا پوری دنیا میں اسلام مخالف چیزوں کو کیسےرکوائیں گے ؟امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی نور اللہ مرقدہ کے وہ جملے کانوں میں اکثر رس گھولتے ہیں اور آنکھیں نم ہوجاتی اُن الفاظ کو سن کے آپ فرماتے تھے "پُترو گل مسجد دے سپیکراں تک نئیں رہنی"
آج وہی ہو رہا ہے کہیں شراب لائسنس جاری ہورہے ہیں تو کہیں ٹرانسجنڈر ایکٹ پاس ہورہے ہیں کہیں گستاخوں کو سہولتیں دی جارہی ہیں اور خود گستاخوں سے ملاقاتيں کررہے ہیں۔ اگر علماء حکومت میں ہوتے تو کیا یہ سب شریعت کے مخالف کام ہوتے ؟
اگر 1974 میں علماء سیاست میں نہ ہوتے تو کیا آج آئین پاکستان میں قادیانی کافر ہوتے؟جب سے آئین میں قادیانیوں کو کافر قرار دلوایا گیا ہے قادیانیوں نے یہ نعرہ لگایا کہ علماء کا سیاست سے کیا کام۔آج علماء کو سیاست میں دیکھتے ہی یہ نعرہ لگانے والے سوچیں کس کے نقش قدم پر چل رہے ہیں؟
سیاست انبیاء کرام علیھم السلام کی سنت ہے۔اگر پاکستان کی سیاست گندی ہے تو اس سیاست کو صاف کس نے کرنا ہے ؟ کیایہ سیاست آپکے اور میرے غیر سیاسی بننے سے ٹھیک ہو جائے گی؟اگر ایسا ہے تو ٹھیک ہے اگر ایسا نہیں تو غیر سیاسی کیوں ؟ علماء کرام اور معاشرے کے بہترین لوگ سیاست میں نہیں آئے تو درست کیسے ہوگی؟
خدارا سیاست کو بگاڑنے والوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں اور سیاست کریں اگر آج علماء حکومت کر رہے ہوتے تو کسی ٹریکٹر ٹرالی کی جرات نہ ہوتی کہ ٹرانسجنڈر بل پیش کرے اور اُسے ڈیفنڈ کرے۔
العلماء ورثة الانبياء
حضور جان جاناں ﷺ نے فرمایا علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں
(ابو داؤد ، ابن ماجہ ، ترمذی )
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
كانت بنوا اسرائيل تسوسهم الانبياء
(صحیح مسلم )
بنو اسرائیل کی سیاست انبیاء کیا کرتے تھے
مفہوم:بنی اسرائيل کے تمام انبیاء سیاسی تھے
ایک حدیث میں پاک نبیﷺ نے فرمایا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور دوسری جگہ ارشاد فرمایا بنی اسرائیل کے تمام انبیاء سیاسی تھے جب سیاست علماء کی وراثت ہے تو سیاست کرتےکیوں نہیں ؟ کیوں اپنی وراثت کو چھوڑ کر چور ڈاکو زانی شرابی گستاخاں رسولﷺ کے ہمدردی اسلام مخالفین کے پیچھے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہو؟آؤ سیاست کرو. پاک نبیﷺ کے دین کو تخت پر لانے کی جد وجہد کرو تاکہ نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ ہو۔جب دین تخت پر ہوگا تو کسی میں جرات نہیں ہوگی کہ اسلام کے خلاف زبان سے ایک لفظ بھی نکال سکے۔
اسلام کی بات نہ کریں تو کس کی بات کریں؟صحیح اور غلط کی بات نہ کریں تو کس چیز کی کریں؟
علامہ اقبال قلندر لاہوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماگئے ہیں
جلال پادشاہی ہوکہ جمہوری تماشا ہو
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
اللہ پاک ہمیں بھی انبیاءکرام کی سنت پر عمل کرتےہوئے دین کی خاطر اور نظام مصطفیٰﷺ کی خاطر سیاست کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
از قلم : فیضان رضوی تنولی
