یہ کڑھن کیسی؟؟؟
پاکستان میں ایسی بھی دینی جماعتیں موجود ہیں،جن کو بنے تیس چالیس سال ہو گئے،
ان تیس چالیس سالوں میں پاکستان میں دین کے خلاف کیا کچھ نہیں ہوا،
ہر آنے والے حکمران نے دین سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی،
لیکن!!! کبھی ان مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے طاغوتی قوتوں کے خلاف منہ سے بھی کچھ نہیں کہا،
مشرف برسر اقتدار آیا تو اس نے امریکہ کو اڈے دیے افغان مسلمانوں پر بمباری کے لئے،
لیکن!! ان امن امن کے گیت گانے والی مذہبی جماعتوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔مشرف نے ملک کی بیٹیاں امریکہ کے حوالے کیں،
اور ان مذہبی پنڈتوں نے اس کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا۔مشرف نے ملک کے علماء پر مظالم کے پہاڑ توڑے،۔
مگر یہ ننھے منے مذہبی جماعتوں کے گُرو بھولے بھالے بن کر خاموش بیٹھے رہے،۔
مشرف نے روشن خیالی کے نام پر ملک میں فحاشی کا بازار گرم کیا،
لیکن‼️ یہ خاموشی پسند لوگ اسی میں مگن رہے کہ ہمارا تبلیغی کام بین الاقوامی سطح پر چل رہا ہے،
لہذا! ہم دین کا بڑا کام کر رہے ہیں،
زرداری دور آیا تو پھر اسلام کے خلاف جو کچھ بھی ہوتا رہا کسی نے منبر پر بیٹھ کر منبرِ رسول کا حق ادا کرتے ہوئے باطل کو نہ للکارا،
پھر نواز دور میں کیا کیا کچھ نہ ہوا،
لیکن یہ اپنی عیاشیوں میں مست رہے،
نواز دور میں غازی ممتاز قادری تختہ دار پر جھول گئے،
مگر لفافہ خور قبا پوش خاموش،
مساجد سے سپیکر اتر گئے مگر یہ خاموش،
اور یہاں تک کہ ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر حملہ ہو گیا،
لیکن ان کا منہ سِلا رہا،
عمران دور میں اسلام اور مسلمانانِ پاکستان پر بدترین حملے ہوئے،
کریک ڈاؤن کیے گئے،
گستاخوں کا رہا کیا گیا،
ملک میں اسلام مخالف سرگرمیوں کو پروموٹ کیا گیا لیکن شیخ جی کی خاموشی کا بند نہیں ٹوٹا!
ارے اب کیوں جلتے ہو پھر؟؟؟
اگر قوم کے دلوں میں تحریک "لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم"بستی ہے تو تمہیں کیوں دردِ قولنج تنگ کرتا ہے،۔۔؟؟؟
یہ جماعت جب وجود میں ہی نہیں آئی تھی،
تو اس وقت بھی "علامہ خادم حسین رضوی" (رحمتہ اللہ علیہ) نے اسلام کی خاطر جیلیں کاٹی تھیں،
مشرف دور میں حق بولنے کی پاداش میں آپ نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،
پھر جب بھی اسلام پر کسی بھی طرح سے حملہ ہوا،
امیر المجاھدین "علامہ خادم حسین رضوی" (رحمتہ اللہ علیہ) اپنی اولاد سمیت میدان میں پہنچ گئے،
جب ملک سے آسیہ ملعونہ فرار ہو رہی تھی!
تو لبیک کی قیادت جیلوں میں تھی،
فتوے بازو، تم اس وقت کدھر تھے،
تمہارے ہوتے ہوئے آسیہ ملعونہ کیوں بھاگ گئی؟؟
کسی پر فتوے داغنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے؟؟؟
آج جو لوگ "حافظ سعد حسین رضوی صاحب" دامت برکاتہم العالیہ پر فتوے لگا کر فتنہ گری کر رہے ہیں!
ان سے سوال تو بنتا ہے کہ
مشرف کی امریکہ نوازی اور دختر فروشی پر آپ کے فتوے کدھر تھے؟؟؟
زرداری نے اغیار کی چمچہ گیری کی،
آپ کے فتوے کہاں تھے؟؟؟
نواز نے "ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کے حلف نامے سے چھیڑ چھاڑ کی،
آپ کی فتووں والوں کتاب کس الماری میں تھی؟؟؟
عمران نے "حضور سرورِ کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" اور "صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین" کے متعلق واہیات الفاظ بکے،
آپ کا دارالافتاء کہاں مصروف تھا؟
نہ آپ کا فتویٰ مشرف، نواز، اور زرداری پر لگے،
اور نہ عمران لعین پر،
لیکن، حافظ سعد حسین رضوی جب سپریم کورٹ جائیں تو آپ کو دفعتاً فتوے یاد آ جائیں،
تو پھر قوم نے آپ کو سوالیہ نظروں سے تو دیکھنا ہی ہے،،۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
لبرل حکمران جو مرضی کرتے پھریں،لالچ یا دھمکی آپ کی زبانوں پر تالے لگا دیتی ہے،
جس وقت فتویٰ دینا ہوتا ہے ڈالر آپ کے آڑے آ جاتے ہیں،
اور جو "حافظ سعد حسین رضوی" آٹھ ماہ "ناموسِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کی خاطر قید میں رہ کر آئیں،
ان کے خلاف آپ کی زبانیں قینچی کی طرح چلنے لگتی ہے،۔۔۔!!!
آخر یہ تو بتائیں کہ لبیک والوں نے آپ کی ماں ماری ہے یا باپ،۔۔۔۔؟؟؟
جب بھی (تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم) کے قائدین کی بات ہوتی ہے آپ کا ٹمپریچر بوائلنگ پوائنٹ پر پہنچ جاتا ہے،
تحریک لبیک کے قائدین نے تو کبھی اپنا نعرہ سکھایا ہی نہیں۔ہمیشہ "تحریک لبیک" کے سٹیج پر "لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کا نعرہ لگتا ہے،
تمہیں تو لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا نعرہ بھی ہضم نہیں ہوتا،
اگر کوئی تمہارے سٹیج پر "لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کہہ دے تو تم باؤلے کتے کی طرح کاٹنے کو دوڑتے ہو،
تم کیا چاہتے ہو،۔۔۔۔۔؟؟؟
کہ تمہارے باپ کا نعرہ لگائیں لوگ،۔۔۔؟؟؟
تم نے تو ہمیشہ لوگوں سے اپنی ذات کے نعرے لگوائے،
یہ تو "تحریک لبیک" کا پاکستانی مسلمانوں پر احسان ہے کہ ان کی لوگوں کے نعروں سے جان چھڑا کا "رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کے نعرے سے وابستہ کر دیا،
لبیک سے یہی تو اصل تکلیف ہے مذہبی پنڈتوں کو۔ بقول امیر المجاھدین "علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ، "پیڑاں ہور تے پھکیاں ہور"
لیکن لبیک کے حاسدو،۔۔۔!!! یاد رکھو یہ فتووں والی پھکیوں سے اب تمہارے درد کو تسکین نہیں پہنچے گی،
بہتر یہی ہے کہ آج "دینِ مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ،
دنیا و آخرت میں عزت صرف "حضور سرورِ کونین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم" کی غلامی میں ہے،
Tags
Urdu Blogs
Long live Hafiz Saad Husain Rizvi TLP will change system of Pakistan
ReplyDeleteVery weldone
ReplyDelete