TLP Pakistan's Manifesto || TLP

تحریک لبیک یا رسول اللہ/ تحریک لبیک پاکستان

 ہمارا منشور اسلام پاکستان اور عوام

 انتخابی نشان کرین

 تحریک لبیک یا رسول اللہ/تحریک لبیک پاکستان ایک سیاسی اور مذہبی جماعت ہے اور اسکا مقصد تحفظ ناموسِ رسالت، تحفظ ختم نبوت اور وہ ملک جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ 
اے مسلمان بھائیو! 
اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں سودی نظام چل رہا ہے اور سود کے بارے میں اللہ پاک قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ سود اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ ہے۔ آئیں اس سودی نظام کے خاتمے اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لیے تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیں۔
آپ گزشتہ 75 سالوں میں باقی تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے اور انکا کردار بھی دیکھ چکے۔ کسی نے ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالا تو کسی نے عاشق رسول غازی ملک ممتاز حسین قادری صاحب کو پھانسی دی۔ کسی نے قادیانیوں کو اپنا بہن بھائی کہا تو کسی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کرنے والی عورت آسیہ ملعونہ کو اس ملک سے فرار کروایا۔ کوئی مندر اور گردوارے بنانے میں مصروف ہے تو کوئی سینما گھر بنوا رہا ہے۔ یاد رہے ان ظالم حکمرانوں نے کبھی ناجائز تجاوزات کے نام پر مساجد کو شہید کروایا تو کبھی کرونا کی آڑ میں مساجد میں صفیں توڑیں۔ کبھی مساجد کے سپیکر اترواے تو کبھی نصاب سے جہاد کی آیات کو ختم کروایا۔ کبھی انہوں نے مسلمانوں کے دشمن رنجیت سنگھ کے مجسمے نصب کروائے تو کبھی روزہ دار مسلمانوں پر سیدھی گولیاں برسائیں۔ 
خدا کے واسطے مسلمانو! ان ظالم اور غدار حکمرانوں کو پہچانو۔
حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے اپنا سر مبارک کٹوا دیا مگر ایک ظالم، جابر، زانی، شرابی اور دین دشمن حکمران کے ہاتھ پر بیعت (ووٹ) نہیں کی، آپ خود بتائیں کیا یہ موجودہ حکمران زانی ، شرابی، ظالم اور دین دشمن نہیں؟؟؟؟
لہذا ان ظالم حکمرانوں پر تھوک کر نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کے لیے تحریک لبیک پاکستان کا ساتھ دیں،
ہم اپنی مسلمان ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اے بنت حوا زرا تاریخ کا مطالعہ کرو، ایک وہ بھی وقت تھا کہ بوڑھی ماؤں کو منڈیوں میں فروخت کیا جاتا تھا، بیٹیوں اور بہنوں کو پیدا ہوتے ہی ذندہ قبروں میں دفن کر دیا جاتا تھا پھر پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایا کہ ماں بیچنے کی چیز نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی بتایا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی بتایا کہ بیٹی خدا کی رحمت ہے۔ اور یہ اسلام ہی تھا جس نے عورت کو جائیداد سمیت دیگر حقوق عطا کیے،
اے ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیو! اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر حملے ہو رہے ہیں، اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں جو دین عطا کیا اس دین پر حملے ہو رہے ہیں لہذا تمہارا بھی فرض ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس اور دین اسلام کے نفاذ کی خاطر اپنا کردار ادا کریں،
 آپ ہی وہ تربیت گاہ ہیں جہاں سے محمد بن قاسم،سلطان شہاب الدین غوری، صلاح الدین ایوبی جیسے جوان مردوں نے تربیت پائی اور دنیا میں اسلام کا علم بلند کیا،

وقت کو ایک مرتبہ پھر آپ سب کے اسی جذبے کی ضرورت ہے جس سے نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی نفاذ کیلئے وہ شیر تیار ہوں کہ دنیا پکار اٹھے 

کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے،

اللہ ہمیں اپنے اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر پہرہ دینے کی توفیق عطا فرمائے اور دین مبین پیارے نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کیلئے قبول فرما لیں آمین ثم آمین 


قوم کی آخری امید لبیک

Post a Comment

Previous Post Next Post