Critical Condition of Economy and Our Rulers

موجود نازک صورت حال اور ملکِ پاکستان کی سیاسی ہلچل اور دوسری طرف اچانک ملک میں حالات خراب کرنے کی سازش،
 بم دھماکہ اور حکومت بلکل غیر ذمہ دار، نا اہل اور ناکام نظر آرہی ہے

سب سے پہلے سمجھنے کی بات یہ ہے سابقہ عمران حکومت ہو یا موجودہ نواز مكس اچار حکومت دن بہ دن صرف ذاتی مفادات کے لیے اپنی کرسی بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں ملک پاکستان کی معشیت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے مہنگائی کا طوفان لا کھڑا کر دیا ہے 
غریب عوام کی کسی کو فکر نہیں سب کو اپنی کرسی کی فکر ہے 

حکومت کا کام ہے فوری حالات کو کنٹرول کرنا مہنگائی کو کنٹرول کرنا اپنی عیاشیاں سرکاری خزانہ پر ختم کرنا لیکن سب اس کے برعکس نظر آرہا ہے

عمران خان ہو یا زرداری بلاول ہو یا نواز شریف کا خاندان ہو یا کوئی دین کے لبادہ میں ابلیس ہو یہ سب سود خور ہیں اور ان سب نے سود کے نظام سے ہی پاکستان کو تباہ کیا ہے اور مزید تباہ کرنا چاہتے ہیں 
جب تک ملک پاکستان کو سود سے پاک نہیں کیا جاۓ گا تب تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا سود کی وجہ سے اور ان سب ظالم کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہی ملک پاکستان دیوالیہ کی طرف جا چکا ہے 
 
ایک طرف اپوزیشن اور دوسری طرف تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کو تباہ کرنا چاہتی ہیں 

 حقیقت میں سب کے سب اپنی اپنی کرسی حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں کوئی بھی پاکستان اور عوام کی مفاد کے لیے نہیں لڑ رہا سب کے پیچھے بیرونی طاقتیں اور بیرونی پیسہ موجود ہے مغرب پورا کا پورا زور لگا رہا ہے کسی طریقے سے پاکستان کو کمزور کیا جاۓ
 عمران خان نے اسٹیٹ بینک سمیت تمام ایئر پورٹس اور اہم شاہراہوں کو تو IMF کے حوالے کر ہی دیا ہے اور ملک کا قرضہ پہلے سے 200 فیصد بڑھا دیا گیا تھا اس پر اب موجودہ حکومت بھی عمل پیرا ہے 

ابھی ایٹمی پروگرام بھی ختم کرنے کی سازش جاری ہے ریاست مدینہ کا نام استعمال کر کے پاکستان کو حقیقت میں ریاست مغرب بنانے کی ناپاک کوشش جاری ہے اور اب دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے اقتدار ملنے کے بعد کوئی عوام کا سوچتا بھی نہیں ہے 

اب فیصلہ پاکستانی قوم کو خود کرنا ہوگا اپنی نسل کو بچانا ہے اور اپنی ماں بہن بیٹی کی عزت محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ملک پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور مہنگائی کے اس درد ناک طوفان سے اپنی جان چھڑوانا چاہتے ہیں تو ان سب کرپٹ حکمرانوں کو رد کرنا ہوگا

70 سالوں سے ان چوروں اور عیاش حکمران چاہے عمران خان ہو یا نواز خاندان ہو یا زرداری بلاول جیسے ہوں سب کو آزما لیا ہے

ایک بار اسلامی نظام کو بھی لا کر دیکھا جائے، کیونکہ قبر میں کوئی لیڈر بچانے نہیں آئیگا قبر میں حضور ﷺ سے وفا کام آئیگی 
پاکستان کو خوشحال صرف اسلامی نظام ہی بنا سکتا ہے
وقت گزر جاۓ اس افسوس سے بہتر ہے کہ آج اسلام کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ جب حضور ﷺ کا دین تخت پر آئیگا تو ہر مسلم عزت پاۓ گا ان شاء اللّه

 از قلم ‼️محمد شاکر رضا اختری

Post a Comment

Previous Post Next Post