تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑی پیش رفت
سالوں سے ہمارے حکمرانوں کی یورپی غلامی کے باعث قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکہ کی قید میں ہیں لیکن کسی صاحب اقتدار کے کان میں جوں تک نہ رینگی
انتخابات میں ووٹ لینے کیلئے عمران خان نے بھی بہت سی نعرے بازی اور سیاسی بیان جاری کیے کہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لائیں گے اور عوام کو یقین دہانی کیلئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ کو اپنے سٹیجوں پر بھی بٹھاتے رہے لیکن حکومت میں آنے کے بعد سابقہ مغربی غلاموں کی ریت پر چلتے ہوئے اس منافق اعظم نے بھی قوم کی اس بیٹی کیلئے کوئی اقدامات نہ کیے اور غلامی کا پٹہ گلے میں ڈالے رہنے کو ترجیح دی
لیکن سلام ہے اس وہیل چیئر والے مرد مجاہد پر جنہوں نے اپنی حیات مبارکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی اور حکمرانوں کو غیرت دلاتے رہے
ظاہر ہے وہ مرد قلندر حق کا علم لیے میدان لگانے والا مجاہد تھا تو کیسے ہو سکتا ہے قوم کی اک مظلوم بیٹی سالوں سے دشمن ملک امریکہ میں ناحق قید ہو اور سزائیں کاٹ رہی ہو اور یہ مرد حر آواز نہ اٹھائے
بابا جان قبلہ امیر المجاھدین رحمتہ اللہ علیہ کئی بار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اور ان کے اہلخانہ کی دلجوئی کیلئے ان کے گھر گئے انہی کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے امیر تحریک لبیک قبلہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب بھی اپنی اس بہن کیلئے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں
اندرون ملک کاوشوں کے ساتھ ساتھ قبلہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب نے ملک سے باہر بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی پیروی شروع کرنے کیلئے بیرسٹر محمد یوسف ہنجرا صاحب کو خصوصی ٹاسک دے دیا
بیرسٹر محمد یوسف ہنجرا صاحب لیگل ایڈوائزر تحریک لبیک پاکستان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی طرف سے مجھے رٹ پٹیشن ڈاکٹر عافیہ صدیقی بنام فان افیئرز کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے اور اس کیلئے اگر ملک سے باہر بھی جانا پڑا تو ہم جائیں گے اور قوم کی بیٹی کو اپنے وطن واپس لائیں گے
حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی نگرانی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی ایک مرتبہ پھر پیروی شروع کی جائے گی
اسی سلسلے میں بیرسٹر محمد یوسف ہنجرا صاحب اگلے ماہ امریکہ روانہ ہوں گے اور اپنی اس بہن کا مقدمہ لڑیں گے
اس ملک میں درجنوں دیگر سیاسی جماعتیں ہیں سب عوام کے سامنے آکر کھوکھلی باتوں سے عوام کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور اقتدار میں آ کر اسی عوام کا معاشی و اقتصادی قتل کرتے ہیں لیکن یہ واحد تحریک لبیک پاکستان ہے جس کے پاس ایک بھی قومی اسمبلی کی نشست نہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی خدمت اور ریلیف میں پیچھے چھوڑ چکی ہے
کہیں کسی جگہ کوئی حادثہ ہو سانحہ ہو سیلاب، زلزلہ کوئی بھی قدرتی آفت ہو تحریک لبیک پاکستان اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے
پاکستانی عوام یہ بات جان چکے ہیں کہ ایک حقیقی عوامی درد رکھنے والی جماعت صرف تحریک لبیک پاکستان ہے ان شاءاللہ بہت جلد نظام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس ملک میں رائج ہوگا اور نظام اسلام کی برکت سے اس ملک کی تقدیر بدلی جائے گی

