سعدِ باسعادت کے مہنگائی کے خلاف اقدامات
از قلم:امائمہ وحید رضوی
میں اگر بھوک کی شدت کا گلہ کرتا ہوں
تم عقیدوں کے غبارے مجھے لا دیتے ہو
میرے ملبوس کے پُر خول شگافوں کے عوض
کتنی تقدیر سے فرمانِ حیاء دیتے ہو
ملک بھر میں غربت، بے روزگاری، کرپشن اور دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی ،
آٹے کے بھاؤ اور پٹرول کی قیمتوں نے اندھیر نگری مچا دی ہے، موجودہ حکمران بس ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہیں بلکہ وہ تو قوم کی موت کے منتظر ہیں۔
مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور حکومت اسے بڑھاتی جا رہی ہے
ہر سٹاپ پر، ہر مسجد کے باہر، اشاروں کے پاس، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے باہر غریبوں کی بچیاں بھیک مانگ رہی ہیں۔
غرباء کو آٹے کی لائن میں جبکہ امراء کو پیٹرول کی قطار میں لگا کر حکومت خوابِ خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔
غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں پاگل ہوتی ہوئی عوام کو سہارا دینے کے لیے ہمیشہ کی طرح دین کے پہرہ دار تحریک لبیک یا رسولُ اللّٰهﷺ پاکستان والے میدان عمل میں آئے۔۔۔اور پاکستانی عوام کی امید بنے ۔
یہ لوگ اور طرح بات ہی نہیں سنتے
میں کیا کروں مجھے مجمع لگانا پڑتا ہے
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد بن خادم حسین رضوی صاحب نے کمال دانشمندی اور سیاسی تدبر سے کام لیتے ہوۓ ایک قابلِ تعریف حکمتِ عملی تیار کی ۔جس سے بڑے بڑے دانشور اور ماہرسیاسی ذہن انگشت بدنداں ہو گئے۔
آپ نے سب قبل
(5 فروری 2023 ) کو
" لاہور بیت المقدس اور کشمیر" مارچ کے موقع پر حکومت کو وارننگ دیتے ہوۓ یہ باور کروایا کہ اب پیٹرول کی قیمت بڑھی تو ہمیں سخت لائحہ عمل کا اعلان کرنا پڑے گا۔
دوسرے مرحلے میں جب جابر حکومت نے پیٹرول کی قیمت پھر سے بڑھا دی تو قبلہ سعد صاحب نے (17 فروری 2023 ) کو "لاہور پریس کانفرنس" کے موقع پر حکومتِ وقت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ۔
دیا گیا وقت مکمل ہونے کے بعد تحریک لبیک نے نہایت عمدہ حکمت عملی کے تحت (20 فروری 2023 ) کو لاہور مرکز کی جانب سے اعلان کیا کہ 27 فروری کو ملک گیر ہڑتال ہو گی۔
یوں ایک تیر سے دو نہیں بلکہ سو شکار کے مصداق امیرِ محترم نے فیصلہ فرمایا یا پھر قدرت کو منظور تھا
ایک طرف پاکستان "تحریک انصاف"کو بھی اپنی جیل بھرو تحریک کو عملی جامہ پہنانے کا وقت مل گیا تاکہ وہ شکوہ نا کرتے رہ جائیں ۔۔۔دوسری ممکنہ حد تک حکومت کو بھی وقت دیا گیا تاکہ یہ اعتراض بھی نا رہے کہ اچانک ہی وار کر دیا گیا اور اس دوران ہڑتال کی مکمل تیاریاں بھی ہو گئیں ۔۔
الحمداللّٰه ہڑتال بھی مکمل کامیاب ہوئی۔ اس کے بعد مرکز کی جانب سے 3 مارچ کو ملک بھر میں ضلعی پریس کلبز کے باہر احتجاج ریکارڈ گیا ہے
تاریخ گواہ ہے کہ حتمی تبدیلی و خوشحالی صرف دین ہی سے ممکن ہے۔
تحریک لبیک پاکستان ہمیشہ اپنی عوام کی آواز بنی ہے اور آئندہ بھی عوام کیلئے حکمرانوں سے ٹکر لیتی رہے گی اس جماعت کا منشور ہی اسلام پاکستان اور عوام ہے الحمداللہ ہمیشہ تحریک لبیک پاکستان اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے
اب بھی دین صف آراء ہے باطل کے روبرو خدا کرے اسے ہمیشہ سُرخرو
ان شاءاللّٰه تحریک لبیک فتح و نصرت پا لے گی ہر بار کی طرح جیت حق کو ہی ملے گی اور باطل سرنگوں ہو گا ۔۔اللہ ہمارے ملک کو دشمنانِ اسلام سے محفوظ فرماۓ
آمین بجاہ راحت العاشقینﷺ
