وزیراعظم شہباز شریف کی فرانسیسی صدر ایمانوائل میکرون سے ملاقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں،امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
شہباز شریف نے نبی ﷺ کے گستاخ کو خراج تحسین پیش کرکے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے،امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
تحریک لبیک پاکستان کا کل بھی موقف تھا اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ فرانسیسی صدر ملعون ایمانویل میکرون گستاخِ رسول ہے،حافظ سعد حسین رضوی
گستاخ کو روئے زمین میں سانس لینے کا حق نہیں ہونا چاہیے،حافظ سعد حسین رضوی
شہباز شریف نے اپنے آپ کو عمران خان کا جانشین ثابت کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ہے،امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی
جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ ملعون کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے وہ مسلمانوں کی کیا ترجمانی کرے گا،حافظ سعد حسین رضوی
شہباز شریف مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں،حافظ سعد حسین رضوی
ہمارا پہلے بھی کہنا تھا کہ مغرب کی غلامی میں لبرل سیاستدان سب ایک پیج پر اکھٹے ہیں،حافظ سعد حسین رضوی
معاشی کمزور مسلمان اور ہم خیال مماملک کو چاہیے کہ وہ ایک اپنا بلاک بنائیں جو ایک دوسرے کی معاشی تنگدستی کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کر سکیں،حافظ سعد حسین رضوی
مورخہ:24-06-2023
لاہور( ) تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے پیرس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فرانسیسی صدر ایمانوائل میکرون سے ملاقات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے آپ کو عمران خان کا جانشین ثابت کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ شہباز شریف نے نبی ﷺ کے گستاخ کو خراج تحسین پیش کرکے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا ہے۔ اقتدار کے بھوکے اور لالچی سیاستدان مت بھولیں کے وہ ایک اسلامی ریاست کہ حکمران ہیں۔مسلمان اپنی زندگی میں بھوک،پیاس اور مہنگائی تو برادشت کرسکتاہے لیکن نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلے بھی کہنا تھا کہ مغرب کی غلامی میں لبرل سیاستدان سب ایک پیج پر اکھٹے ہیں۔تمام لبرل جماعتوں کا آج تک نظریاتی طور پر کوئی اختلاف نظر نہیں آیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی پوری قیادت،کارکنان اور ملک بھر کے عاشقان رسول اپنے آقا خاتم النبیینﷺ کی عزت و ناموس پر اپنی عزت، جان، مال، آبا و اجداد اور اپنی ساری نسلیں قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ مگر اپنے نبیﷺ کی حرمت پر کوئی حرف برداشت نہیں کر سکتے۔حافظ سعد رضوی کا شہباز شریف کی پیرس میں فرانسیسی صدر سے ملاقات پر اپنے ردعمل میں مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کا کل بھی موقف تھا اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں کہ فرانسیسی صدر ملعون ایمانویل میکرون گستاخِ رسول ہے کسی گستاخ کو روئے زمین میں سانس لینے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ عقل سے عاری اور فاتر العقل ملعون فرانسیسی صدر نے اسلام دشمنی کی جو آگ بھڑکائی ہے بہت جلد خود ہی اس کا ایندھن بن جائے گااورغرور و تکبر خاک میں مل جائے گا، حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ ملعون کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے وہ مسلمانوں کی کیا ترجمانی کرے گا، شہباز شریف مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی کمزور مسلمان اور ہم خیال مماملک کو چاہیے کہ وہ ایک اپنا بلاک بنائیں جو ایک دوسرے کی معاشی تنگدستی کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کو ایسے ٹھوس اقدامات بھی کرنا ہوں گے جس سے یورپ سمیت پوری دنیا کے گستاخوں کو احساس ہو کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیﷺ کی شانِ اقدس میں مسلمان گستاخی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
تحریک لبیک پاکستان
