تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

 پچیس روز سے جاری تحریک لبیک پاکستان کے پاکستان بچاؤ مارچ کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، الحمداللہ تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں،

Agreement between TLP and Gove


 حکومتی نمائندہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور تحریک لبیک پاکستان کے مذاکراتی وفد کے سربراہ قبلہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی صاحب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا اور دونوں نمائندگان کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا،

پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک لبیک پاکستان قبلہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی صاحب نے کہا کہ ہم حکومت وقت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پرامن احتجاج پر ظلم و ستم کی سابقہ روایات کو چھوڑ کر حکومت وقت نے تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات کو سنجیدہ لیا اور مذاکرات میں پیش رفت ہوئی،


الحمداللہ تحریک لبیک پاکستان پچیس روز سے سڑکوں پر ہے اور لاکھوں افراد کا قافلہ ہے لیکن اتنے دنوں میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں پیش آیا اور نہ ہی کوئی کسی قسم کی زبردستی نظر آئی،


تحریک لبیک پاکستان ایک محب وطن جماعت ہے اور پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا لانگ مارچ ہے جس نے مقررہ راستے میں جتنے بھی ٹول پلازے آئے سب میں باقاعدہ ٹول ٹیکس ادا کیا،


ہمیں امید ہے جیسے حکومت وقت نے ہمارے مطالبات کو سننے میں کردار ادا کیا ہے اب مذاکرات کے بعد ان مطالبات پر من و عن عمل بھی کیا جائے گا،

اس کے علاؤہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی صاحب نے پوری قوم اور قائد ملت اسلامیہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا جو اپنے کارکنان کے ساتھ صرف اور صرف عوام کو ریلیف دلوانے کیلئے سڑکوں پر مکین تھے،

پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا اور مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی،


تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں درج ذیل نکات شامل ہیں،


  • حالیہ گستاخیوں میں ملوث گستاخان رسول و گستاخان مقدسات اسلام کا غیر جانبدارانہ ٹرائل چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا نیز سزا یافتہ ملزمان کی اپیلوں کا  فیصلہ بھی اسپیڈی کرایا جائے گا۔  


  • سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔
  •  مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے  سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا تا کہ وہ اپنے کام کو موثر طریقے سے سرانجام دے سکے، نیز ایف آئی اے کے تحت Counter Blasphemy Wing کا با قاعدہ قیام عمل میں لایا جائے گا۔


  •  295 سی کے ملزمان پر ATA7 کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔


  •  ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ Working Days 3 میں امریکی حکومت کے نام خط جاری کرے گا اور اُن کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی


  • اردو کو بطور سرکاری و دفتری زبان مزید ترویج دی جائے گی۔ 


  • تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی اے کے تمام نوٹیفیکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائیگا۔


  • حکومت پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان و ذمہ داران پر درج تمام سیاسی مقدمات کا اخراج کرے گی۔


  •  وزارت داخلہ تحریک لبیک پاکستان سے متعلق ایک خط جاری کرے گی جس میں ان امور کی صراحت ہوگی کہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ ایکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت رجسٹرڈ ایک سیاسی جماعت ہے، اس جماعت پر حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پرکسی بھی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں ہے، بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح انہیں بھی مکمل آزادی حاصل ہے۔


  •  تحریک لبیک کے ذمہ داران و کارکنان جن کو فورتھ شیڈول سے نکالا جا چکا ہے ان پر عائد تمام پابندیاں اٹھا دی جائیں گی ، اس متعلق حکومت پاکستان صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کرے گی۔


  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ٹی ایل پی کے مطالبہ کے تناظر میں یہ طے پایا کے آئندہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین میں درج ذیل عوامل:
  • قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر کمی 

  • روس سے سستے تیل کی درآمد 

  •  روپے کی قدر میں بہتری 


کا %100 فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا ، جبکہ 30 جون 2023 کو پہلے مرحلے میں تحریک لبیک پاکستان کے مطالبے کے مطابق قیمتوں میں کمی کی جائے کی نیز 15 جولائی 2023 کو دوسرے مرحلے میں بھی کمی کی جائے گی

TLP and Government Agreement

Agreement between TLP and Government of Pakistan


 اس معاہدہ پر عملدرآمد کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں تحریک لبیک پاکستان چار نام دے گی، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت داخلہ، پی ٹی اے، ایف آئی اے، منسٹری آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اور صوبائی محکمہ داخلہ کے نمائندے شامل ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post