تحریک لبیک پاکستان
مرکزی دفتر : 72 گرین پارک اتحاد کالونی نز د سکیم موڑ ملتان روڈ ، لاہور
مورخہ 2023-06-11
سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم کی سختیاں پاکستان بچاؤ مارچ کو نہ روک سکیں، قائدین اور شرکاء نے آندھی اور بارش میں بھی سفر جاری رکھا۔
پاکستان بچاؤ مارچ آخری مرحلے کا آج چوتھا روز مارچ حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں رواں دواں
قافلہ گوجرانوالہ پہنچ کر ختم ، آج دوبارہ آغاز ہوگا، قیام وزیر آباد میں کریں گے
اہم شاہراہوں سمیت جگہ جگہ استقبال شہری دن بھر مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے رہے، پاکستان میں سیاست کا اہل وہی ہو جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، حافظ سعد حسین رضوی
عمران خان ہمیں چھوٹا ساطبقہ کہتا تھا، غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کیا لیکن لبیک یا رسول اللّٰہﷺ کا نعرہ نہ رکوا سکا، حافظ سعد رضوی کا شرکاء سے خطاب
ہم نے تو حضور کی عزت و ناموس کیلئے قید و بند کی صعوبتیں ہنس کر برداشت کرلی تھیں اور آئندہ بھی کر لیں گے تم یہ سب نہ کر پاؤ گے، حافظ سعد رضوی
کسی کی غلطی فہمی ہے کہ وہ اب کی بار بد معاشی کے سر پر الیکشن جیت لے گا، ہر بد معاش اور نوسرباز کا راستہ روکیں گے، حافظ سعد رضوی
آصف زرداری کسی خام خیالی میں ہے کہ وہ ملکی نظام اپنی لپیٹ میں لے گا، پوری قوم جانتی ہے آصف زرداری ڈاکو ہے حافظ سعد رضوی
سندھ کے لوگوں نے خوف کے بت توڑ دیے ہیں آنے والے وقتوں میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا ہوگا، حافظ سعد رضوی
متن
لاہور( ) تحریک لبیک پاکستان کا ملک کے اندرحالیہ گستاخیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خلاف حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں 22 مئی کو کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان بچاؤ مارچ آخری مرحلے میں تیسرے روز مریدکے سے گوجرانوالہ پہنچ گیا ، قافلے میں پیدل چلنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے، اہم شاہراہوں سمیت جگہ جگہ استقبال شہری دن بھر مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے رہے، گوجرانوالہ میں پاکستان بچاؤمارچ کے قافلے کی آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تحریک لبیک پاکستان کے مقامی زمہ داران ، کارکنان اور شہریوں کی جانب سے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بھر پور استقبال کیا گیا ، حافظ سعد حسین رضوی سمیت مرکزی شوریٰ کے اراکین اور مارچ میں شریک شرکاء نے تیسرے روز بھی رات کھلے آسمان تلے سو کر گزاری، پاکستان بچاؤ مارچ کے گوجرانوالہ میں داخل ہونے کے بعد شرکا کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا
حافظ سعد حسین رضوی صاحب کا خطاب
مریدکے میں روانگی سے قبل مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان ہمیں چھوٹا سا طبقہ کہتا تھا، ہمارے اوپر ہیلی کاپٹروں سے گولیاں چلوائیں، دہشت گردی کے پرچے کٹوائے فورتھ شیڈول لگائے غیر قانونی طور پر جیلوں میں قید کیا، گھروں پر چھاپے مارے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،گھریلو خواتین پر تشدد کیا گیا حتیٰ کہ چھوٹے چھوٹے بچوں تک کو زد و کوب کیا گیا، لیکن لبیک یارسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا نعرہ نہ رکوا سکا۔پوری دنیا کو کہا کرتا تھاکہ یہ لبیک والے چند لوگ ہیں جنہوں نے ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا پرچم اٹھایا ہوا ہے عمران کہتا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے، اب میں پوچھتا ہوں قانون پسند صاحب کیا حال ہے اور سناؤ اب آرام ہے، ہم نے کہا تھا کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، ہم نے تو حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی عزت و ناموس کیلئے قید و بند کی صعوبتیں ہنس کر برداشت کرلی تھیں اور آئندہ بھی کر لینگے تم یہ سب نہ کر پاؤ گے، انہوں نے کہا کہ جن کے اکاونٹ، کاروبار، رہائش ، مال و دولت اور بچے باہر ہیں انہیں پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے، پاکستان میں سیاست کا اہل و وہی ہو جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو۔ حافظ سعد حسین رضوی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھاکہ کسی کی غلط فہمی ہے کہ اب کی بار بدمعاشی کے سر پر الیکشن جیت لے گا، ہر بدمعاش اور نوسربازکا راستہ روکیں گے آصف زرداری کسی خام خیالی میں ہے کہ وہ ملکی نظام اپنی لپیٹ میں لے گا۔ پوری قوم جانتی ہے کہ آصف زرداری ڈاکو ہے، سندھ کا اس نے جو برا حال کیا ہوا ہے وہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آیا ہوں، سندھ کے لوگوں نے خوف کے بت توڑ دیے ہیں آنے والے وقتوں میں پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا ہوگا۔ مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اراکین پیر سید ظہیر الحسن شاہ، قاضی محمود اعوان، علامہ غلام غوث بغدادی، مفتی محمد عمیر الازھری، علامہ غلام عباس فیضی، ڈاکٹر محمد شفیق امینی،مفتی وزیر احمد رضوی، صاحبزادہ انس حسین رضوی، علامہ فاروق الحسن قادری، صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژن ،سندھ خیبر پختون خواہ،بلوچستان کی قیادت اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجودہ ہے تحریک لبیک پاکستان کے پلان کے مطابق مارچ کے قائدین اور شرکا نے تیسری رات گوجرانوالہ میں گزاری تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچاؤ مارچ آہستہ آہستہ اپنی منزل اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کر رہے ہیں، آج قیام وزیر آباد میں ہوگا ، مارچ کے روٹ پر ہر جگہ بینرزاور پینا فلیکسز آویزاں ہیں۔
جاری کرده
شعبہ نشر و اشاعت
تحریک لبیک پاکستان
