بانی تحریک لبیک یا رسول اللّٰہﷺ (پاکستان) امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی نور اللہ مرقدہ کا جیو نیوز پر تاریخی انٹرویو عصرِ حاضر کے پیچیدہ سیاسی و مِلی مسائل پر امیر المجاھدین علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللّٰہ علیہ کی مدلل اور مومنانہ بصیرت پر مبنی انتہائی اثر انگیز گفتگو!
سوال1: آپ کا اندازہ ہوگا کہ آپ کے 10سے 15 لوگ اسمبلی میں پہنچیں گے؟
جواب: ہمارا اندازہ اس سے زیادہ کا تھا
سوال2: آپ پہلی دفعہ الیکشن لڑے اور 22 لاکھ ووٹ لے لیے،جو پارٹیاں 70 سال سے سیاست میں تھیں وہ اتنے ووٹ نہیں لے سکیں۔ وجہ؟
جواب:ہماری قربانیوں اور ہمارے نعرے کی وجہ سے قوم نے ووٹ دیا
سوال3: آپ کے حق پر کس نے ڈاکہ ڈالا؟
جواب:ظاہر ہے الیکشن کمیشن نے۔نون لیگ کو خود پتہ ہے ہم نے کیا کیا ظلم کیے ہیں،وہ دیکھ رہے ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی دیکھیں گے۔ جو انہوں نے دین کے ساتھ کھلواڑ کیا اتنا کسی نے نہیں کیا.
سوال4: الیکشن میں 15 سیٹوں پر آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نون لیگ کو فرق پڑا، وہ ہاری۔ اور پی ٹی ائی کو 16 نشستوں پر شکست ہوئی۔کیا آپ کا مقصد یہی تھا ساری پارٹیوں کو ہرانے کا یا صرف نون لیگ کو ہرانا چاہتے تھے؟
جواب:ایسی بات نہیں ہے۔ کسی کو ہرانا ہمارا مقصد نہیں، ہم دین کے لیے اٹھے ہیں اگر کسی کو ہماری وجہ سے نقصان ہوا تو وہ اپنا منہ آئینے میں دیکھے۔
سوال 5: 22 لاکھ ووٹ کم نہیں! کیا آپ اپنی جماعت کو قومی جماعت کا رنگ دیں گے؟
جواب:ان شاءاللہ ہم اس کو قومی جماعت کے طور پر چلائیں گے اور ان شاءاللہ وہ وقت آئے گا جب حضور کا دین تخت پر آئے گا یہی ہمارا منشور ہے یہی ہمارا دستور ہے.
سوال6:کیا آپ ختم نبوت کے قانون سے مطمئن ہیں؟
جواب:ہاں جی بظاہر تو یہی لگ رہا ہے اگر کسی نے چھیڑ چھاڑ نہ کی تو اطمینان بخش ہے.
سوال7: آپ کو ان انتخابات پر شدید اختلاف ہے،کیا آپ احتجاج کرنا چاہتے ہیں یا اس بار بھی دھرنا دینا چاہتے ہیں؟
جواب:نہیں دھرنا نہیں دیں گے، ہمارا دھرنا بامقصد ہوتا ہے جیسے پہلےناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تھا.
سوال8: کیا آپ تعلیمی نظام میں بھی تبدیلیاں لائیں گے؟
جواب:میں یہی چاہتا ہوں ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں اور اعلی عہدوں پر فائز ہوں۔
سوال9:کیاآپ سمجھتے ہیں اگلے الیکشن تک آپ بڑی پارٹی بن جائیں گے؟
جواب:سمجھتے تو نہیں بس اللہ اور اس کے رسول پر یقین ہے.
سوال10: کبھی گانے سنے آپ نے؟
سوال11: اگر آپ کے پاس حکومت آ جاتی ہے تو کیا آپ اس ملک کے حالات ٹھیک کر سکتے ہیں؟
جواب:حضرت عمر بن عبدالعزیز کا دور تو نہیں آسکتا پر یہ تبدیلی آئے گی کہ اعلی حکام کی عیاشیاں ختم ہو جائیں گی.
سوال12: کیا اسلام میں جمہوریت کا تصور ہے؟
جواب:اسلام میں جمہوریت کا تصور نہیں، ہم اس لیے آئے ہیں کہ دین کو تخت پر لانے کے لیے کام کریں۔
سوال14:اگر آپ وزیراعظم بنے تو پہلا کام کون سا کریں گے؟
جواب:نہ میں وزیراعظم بنوں گا نہ صدر بنوں گا،کوئی اور ہی بنے گا اور ہم پیچھے ہوں گے.
سوال15: جب خود وزیراعظم نہیں بنیں گے تو کوئی بندہ ڈھونڈ لیا ہے آپ نے اس کرسی کے لیے؟
جواب:ہمارے پاس بڑے قابل لوگ موجود ہیں
سوال16: آپ کا ایک خاص لباس ہے،گہرے براؤن رنگ کی پگڑی سفید لباس کیا اس میں کوئی حکمت ہے؟
جواب:سادگی ہی ہے۔
اب تو اپنے بیگانے سب مان گئے کہ ہمارے کپڑے بھی مہنگے نہیں ہوتے، روٹی بھی اور رہائش بھی مہنگی نہیں،گاڑی اور ہمارا ملنا بھی مہنگا نہیں۔مجھے ہر وقت ہر شخص مل سکتا ہے،عام بندہ بھی بلائے تو میں چلا جاتا ہوں۔
سوال17: لوگ کہتے ہیں کہ آپ گالی دیتے ہیں؟
جواب:نہیں گالی میں نہیں دیتا یہ تو میرے بارے میں میڈیا میں ویسے ہی مشہور کر دیا گیا ہے.
سوال18:کراچی میں آپ کا بہت بڑا جلسہ ہوا استقبال کیا گیا کراچی سے اور کراچی سے ہی دو سیٹیں ملیں، کیا ان کی محبت زیادہ دیکھی؟
سوال19: الیکشن کا نظام کیسے چلا؟
جواب:نہ ہم نے کسی سے پیسہ لیا ہے نہ ہمیں کسی نے پیسہ دیا۔
وہ الگ بات ہے کہ جماعت کے لیے لوگوں نے پیسہ دیا،الیکشن کے لیے نہیں دیے۔کسی نے دفتر کا کرایہ دے دیا کسی نے کوئی اور کام کروا دیا لیکن الیکشن کے لیے پیسے نہیں دیے.
سوال20: عمران خان بابا فرید کے بڑے معتقد ہیں بظاہر آپ دونوں کا اتحاد ہونا چاہیےلیکن ایسا کیوں نہیں؟
جواب:خالی بابا فرید کی چوکھٹ چومنے سے تو بات نہیں بنتی، یہ ختم نبوت کے لیے ایک جملہ بھی نہیں کہہ سکا ہم اس کے ساتھ اتحاد کیوں کریں.
سوال21: آپ کے پاس نہ تو اتنا پیسہ ہے نہ جدید گاڑیاں ہیں آپ کے حالات دیکھ کر نہیں لگتا آپ قومی جماعت چلا سکیں گے۔
جواب:چلا کر دکھائی نہیں ہے؟ الیکشن میں جب ٹکٹ لینے کی بات آئی تو دفتر کے سامنے لینڈ کروزر اور بڑی بڑی گاڑیاں دیکھ کر لوگ پریشان ہو گئےکہ ہم نے تو سوچا تھا مولویوں کے پاس سائیکل والے آئیں گے
سوال22: آپ کے مخالف سمجھتے ہیں کہ آپ کی اہمیت کم ہوتی جائے گی؟
جواب:وقت موجود ہے، ہم بھی یہیں ہیں آپ بھی یہیں ہیں۔ دیکھیں گے یہ بات آگے کہاں تک جاتی ہے۔ ہم دنیا کے لیے آئے ہوتے یا کسی کے کہنے پر تو ہم نے جگہ جگہ ذلیل ہونا تھا پر ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آئے ہیں۔ اللہ کبھی اپنے دین والوں کو ذلیل و رسوا نہیں ہونے دیتا.
سوال 23: کیا آپ کا ساتھ دیگر مکاتب فکر نے بھی دیا؟
جواب:ہم سے سب لوگوں نے تعاون کیا،انہوں نے کہا آپ حق پر ہیں ہم آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔ آپ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر بات کرتے ہیں
سوال24: پیپلز پارٹی کی بھی مخالفت کریں گے،تحریک انصاف کی بھی مخالفت کریں گے اور نون لیگ کی بھی مخالفت کریں گے؟
جواب: مخالفت کیوں کریں ہم۔ وہ اچھا کام کریں ہم تو یہی چاہتے ہیں۔میں نے تو سوچا تھا عمران کی حکومت آتے ہی غریب کو روٹی ملے گی،جھگیاں ختم ہو جائیں گی،نوکریاں عام ہو جائیں گی اور تھر کے بچوں کو دودھ ملے گامگر ابھی تک اس طرح کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔





