حویلیاں میں میلاد کے جلوس پر شیلنگ کرنے والے کون؟ || TLP

 یوم عیدمیلاد النبیﷺ رحمتوں برکتوں خوشیوں کا دن ہے نہ صرف مسلمانوں کیلئے خوشی شاد مانی کا دن ہے بلکہ پوری کائنات کیلئے جن و انس شجروحجر حیوانات و نباتات چرند پرند الغرض ہر مخلوق کیلئے خوشی و شاد مانی اور عید کا دن ہے اس دن اگر کوئی رویا ہے کسی کو دکھ ہوا ہے تو وہ صرف شیطان کو 


 نثار تیری چہل پہل ہر ہزاروں عیدیں ربیع الاوّل 

سواۓ ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

 کیونکہ شہنشاہ کون ومکاں سیاح لامکاں ،حامی بےکساں،حضور 

خاتم الانبیاء ﷺ کی ولادت باسعادت کا دن ہے اور وہ کوئی شقی القلب شیطان صفت ہی ہوگا جسکو اس دن کی مسرت و شاد مانی نصیب نہ ہو

اس مبارک دن دنیا بھر سے غلامانِ مصطفیٰ اپنے آقاومولا ﷺ سے والہانہ عشق کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں پوری دنیا کے مسلمان بڑے اہتمام اور جوش و جذبے کے ساتھ اس دن سرور کائنات جان عالم نبی الملاحم ﷺ کے حضور درود سلام، ذکر مصطفیٰ کی محافل اور عظیم الشان جلوسوں کا اہتمام کرتے ہیں

پاکستان میں بھی یہ دن بڑے عزت واحترام جوش وجذبے کیساتھ منایا جاتا ہے شان رسالت مآب ﷺ میں تمام مسلمان اپنے اپنے علاقے میں جلوس نکالتے ہیں

ریلیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے



اس مبارک دن کو حویلیاں میں ہونے والے واقعے کی جس قدر مذمت کی جاۓ کم ہے

عاشقان مصطفٰی اپنے آقا و مولا کی عظمت کے نغمے الاپتے ہوئے اور لبیك يارسول اللّٰہ ﷺ کے روح پرور نغموں سے فضا کو معطر کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے لیکن کچھ بدبخت لوگوں نے پرامن عاشقان رسول پر شیلنگ برسائی بلاجواز علماء و کارکنان کو گرفتار کیا گیا

اس دن کو تو جو لوگ پورا سال آپس میں قطع تعلق ہوں وہ بھی حضور سید عالم ﷺکی آمد کی خوشی میں شانہ بشانہ ہوتے ہیں 

 حضور کی آمد کی خوشی میں وہ ذاتی اختلافات کو بھول جاتے ہیں لیکن یہ کیسے بدبخت لوگ ہیں جو اس دن کے تقدس کا ذرابھی خیال نہ رکھ سکے اور اپنے مغربی آلہ کار لیڈروں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے میلاد النبی ﷺکا جلوس روکنے کیلئے عاشقان مصطفٰی ﷺپر تشدد کیا

اعلٰیحضرت فرماتے

ذکر رو کے فضل کاٹے نقص کا جویاں رہے

پھر کہے مردک کہ ہوں امت رسول اللّٰہ کی

وہ کس منہ سے خود کو مسلمان کہتے ہیں میلاد النبی کے جلوس میں کسی لیڈر کسی سیاسی شخصیت کا نعرہ نہیں لگتا

بلکہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے اسم مبارک کے نعرہ لگاۓ گے حضور جان عالم ﷺ سے اپنے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کیا گیا

جنکے نام کے صدقے ہمیں یہ ملک ملا ان کا نعرہ نہیں لگانا تو اور کس کا لگانا ہے؟ 

کیا ان کے نام پاک کا نعرہ لگانا جرم ہے؟ 

کیا ان کے نام کے جلسے جلوس نکالنا خلاف قانون ہے ؟

نہیں ہر گر نہیں یہ خلاف قانون نہیں بلکہ میلاد النبی ﷺکا جلوس روکنا نہ صرف پاکستان کے قانون کے خلاف ہے بلکہ قدرت کے قانون کے بھی خلاف ہے

 یاد رکھیں کوئی کتنا ہی بڑا عہدیدار کیوں نہ ہو؟

پوری دنیا کا بادشاہ ہی کیوں نہ ہو ؟

جو رب کائنات کے حبیب ﷺکا ذکر روکنے کی کوشش کرے وہ کائنات کا سب سے بڑا ذلیل انسان ہے

کوئی جتنی بھی کوشش کرلے یہ ذکر یہ جلسے جلوس نہیں روک سکتا

یہ تو وہ ذکر ہے کہ

سب فنا ہو جائیں گے کافی ولیکن حشر تک

نعت حضرت کا زبانوں میں پر سحن رہ جائے گا

یہ ذکر تو ہمشہ رہے گا لیکن اس ذکر کو روکنے والے فنا ہو جائیں گے نہ ہی یہ ذکر مصطفیٰ روک سکیں گے اور نہ خود کو اسفل السافلین کے گڑھے میں گرنے سے روک سکیں گے

کیونکہ اپنا نام اس لسٹ میں لکھوا لیا ہے ان لوگوں نے

مٹ گئے مٹ جاتے ہیں اعداء تیرے

نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا

Post a Comment

Previous Post Next Post