مغفرتوں , بخشوں والی آئی ہے یہ رات
خالق کا عَفو بانٹنے آئی ہے یہ رات
گنہگاروں کیلئے بن کر آئی ہے یہ نجات
سیاہ کاروں کا مداوا لئے آئی ہے یہ رات
آقاﷺ کی شفاعت کی اک جھلک لئے ہوئے
روتے ہوئے ہنسانے آئی ہے یہ رات
ہرطرف رحمتوں کا ہے نزول ہورہا
ہاں برکتیں لٹانے آئی ہے یہ رات
اپنے رب کی طرف پلٹنے کا ساماں لئے ہوئے
بھٹکوں کیلئے صراط لئے آئی ہے یہ رات
کرم کرم کرم اور کرم ہی کرم
ہر سُو کرم پھیلانے آئی ہے یہ رات
یکجائی سے عہدِ وفا کی تجدید کیلئے
توبہ النسوع لئے آئی ہے یہ رات
بے نیاز سے نیاز مند کی فریاد کیلئے
تنہائی میں آنسو بہانے, آئی ہے یہ رات
معبُود اپنے عبد پر ہے کتنا مہرباں
شانِ رحیمی جتانے آئی ہے یہ رات
عبدالمصطفیٰ رضوی
Tags
Iqbal by Rizvi
