12 اپریل 2021 حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی گرفتاری کا دن

 12 April 2021

12 اپریل 2021 آج ہی کے دن سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی صاحب کو عمرانی حکومت نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جنازہ پڑھا کر گھر جا رہے تھے 





سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی صاحب کو 8 ماہ ناحق قید میں رکھا گیا رمضان المبارک پھر  عید الفطر اور پھر عید الاضحی امیر محترم حافظ سعد صاحب کی جیل میں گزری 27 سالہ نوجوان کو 8 ماہ بغیر کسی جرم کے جیل میں رکھا گیا اور 8 ماہ گھر والوں سے ملنے تک نہ دیا گیا

گرفتاری بھی صرف اس وجہ سے کی گئی کہ نیازی کا فرانس کے سفیر کی ملک بدری سے متعلق لیا ہوا وقت پورا ہونے کو تھا اور بجائے معاہدے پر عملدرآمد کرنے وقت کے اس فرعون نے ناموس رسالت کے پہرے داروں پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا، حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ہزاروں کارکنان کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، عاشقان رسول پر بدترین تشدد کیا گیا چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا 

اور یہ سب صرف اس لیے کیا جا رہا تھا کہ کریک ڈاؤن سے تحریک لبیک کمزور پڑ جائے گی اور دوبارہ سڑکوں پر نہیں نکل سکے گی لیکن دنیا نے دیکھا کہ پوری قیادت کے جیل میں ہونے کے باوجود کس طرح عظیم الشان ناموس رسالت مارچ وزیر آباد تک نکلا اور حکومت کو اک مرتبہ پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا

عمران نیازی خود کو فرعون سمجھ بیٹھا تھا مگر پھر خدا کا ایسا قہر نازل ہوا اس فرعون پر کہ آج اسکی نسلیں اور یہ ظالم خود چیخیں مار مار کر رو رہے ہیں فرعون نیازی در بدر عدالتوں میں زلیل و رسوا ہو رہا ہے مگر میرے قائد سعد رضوی صاحب کا آج بھی بلند مقام ہے امیر محترم فرعون نیازی سے ہزار گنا بڑ کر عوام میں مقبول ہیں فرعون نیازی بھول چکا تھا کہ یہ اقتدار ہمیشہ کے لیے نہیں رہنا ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے اللہ پاک ان ظالموں دین دشمنوں کو مزید زلیل و رسوا کرے آمین ثم آمین 

نہ تم صدمے ہمیں دیتے نہ ہم فریاد یوں کرتے

نہ کھلتے راز سربستہ نہ یوں رسوائیاں ہوتیں 

از قلم : راجہ نجیب اللہ ستی

1 Comments

  1. ان شاءاللہ تعالیٰ ان شاءاللہ تعالیٰ

    ReplyDelete
Previous Post Next Post