گزشتہ روز ملک کی تمام اہم شاہراہوں پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے عصر تا مغرب قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

 سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے 7 جولائی بروز جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ 9 جولائی بروز پیر کو تحریک لبیک کے تمام کارکنان و زمہ داران عصر تا مغرب ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر قرآن اور مصلیٰ لے کر آئیں گے اور قرآن خوانی کریں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ ملک کے ہر بڑے شہر میں اہم شاہراہوں پر تحریک لبیک کے کارکنان و محبین ایک ایک قرآن اور ایک ایک مصلیٰ لے کر آئے اور تلاوتِ قرآن کریم میں مصروف رہے، ملک کے تقریباً ہر طبقہ ہائے فکر نے اس قرآن خوانی میں شرکت کی اور عوام کا ایک جمِ غفیر موجود تھا۔ 

گزشتہ روز ملک کی تمام اہم شاہراہوں پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے عصر تا مغرب قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

سویڈن میں قرآن کی توہین پر حکومتِ پاکستان کی مکمل طور پر بے حسی کو دیکھتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی نے سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ ہم اتوار کے روز ایک قرآن اور ایک مصلیٰ لے کر بیٹھیں گے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا تھا کہ ہمارا یہ اعلان اس وقت تک ہے جب تک ہمارے پاس حکومت نہیں ہے،انہوں نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ "اگر ہمارے پاس حکومت ہوتی تو آج کسی احتجاج،مارچ یا ریلی کا اعلان نہ ہوتا۔ایک پی ٹی وی کا مائیک ہوتا،حاکم سامنے ہوتا اور وہ اعلان کرتا کہ ہم مصلیٰ، ہتھیار اور سواری لے کر سویڈن کے خلاف میدان میں نکل رہے ہیں"۔

Post a Comment

Previous Post Next Post