بانی تحریک لبیک یا رسول اللّٰہﷺ (پاکستان)امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللّٰہ علیہ کا انٹرویو
سوال: پہلے میڈیا پر آپ کا بائیکاٹ تھا۔اگر کوئی خبر آتی تھی تو نیگیٹو ہی ہوتی تھی۔اب سوشل میڈیا پر پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔جب آپ کی خبر ہی عوام تک نہیں پہنچے گی تو کمپین کیسے ہو گی؟
جواب:ہمارا پیغام ان شاءاللہ عوام تک پہنچے گا۔میڈیا تو سو سال بھی کوریج دیتا رہے تو اتنا کام نہیں ہو سکتا جتنا اب ہو رہا ہے، اپنے دین کی سربلندی کے لئے اللّٰہ تعالٰی خود اسباب پیدا فرمائے گا۔جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میڈیا کے بغیر تحریک لبیک آگے نہیں آ سکتی وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ان کا خیال تھا کہ اگر ہم غازی ممتاز کی خبر نہیں لگائیں گے تو کوئی جنازے پر نہیں آئے گا لیکن جنازے میں تو 60 لاکھ بندہ شریک ہو گیا۔اسلام اپنی پاور رکھتا ہے۔اگر وہ مکر کریں گے تو اللہ بھی خفیہ تدبیر فرمائے گا۔اللہ کی خفیہ تدبیر افضل و اعلیٰ ہے،انسان کی تو وہاں سوچ بھی نہیں پہنچ سکتی۔جس طرح میڈیا کی کوریج کے بغیر غازی ممتاز قادری شہید رحمتہ اللّٰہ علیہ کے جنازے میں 60 لاکھ لوگ آ گئے اسی طرح میڈیا کوریج کے بغیر بھی تحریک لبیک یا رسول اللّٰہﷺ میدان ایسے سجائے گی دنیا انگشت بدنداں ہو جائے گی کہ یہ ہو کیا گیا ہے۔
سوال: الیکشن کمیشن کا رول ہے کہ کمپین چلانے کے تمام ذرائع پر ہر پارٹی کا حق ہے۔اگر سوشل میڈیا پر آپ کو کوئی اسپیس نہیں دی گئی تو یہ کریپول ریگنگ ہوئی۔کیا آپ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے؟
جواب:ہم اس حوالے سے آواز اٹھا رہے ہیں
https://youtu.be/WGSG8DuKvf4

