رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ تحریک لبیک پاکستان علامہ فاروق الحسن قادری کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واقعے پر اہم بیان
پورے پاکستان میں کسی بھی جماعت نے اگر بیٹیوں کی عزت کےلیے اور بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی میں جو واقعہ ہوا اس کے خلاف عملی طور پر آواز اٹھاٸی ہے تو وہ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ہے۔
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن قادری
حکمران اپنی عزت کے معاملے میں تو بہت حساس ہیں لیکن قوم کی عزت کے معاملے میں بےحِس ہیں اور یہ نہایت تکلیف دہ معاملہ ہے۔
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
9مٸی کے واقعات کی مذمت کے لیے یا اس کو لوگوں کے ذہن میں تازہ رکھنے کے لیے کہ یہ بہت برا ہوا ہے اور یہ کہ لوگوں کو پتا چلے کہ یہ بڑا ظلم ہوا ہے،آپ روزانہ کوئی نہ کوئی ٹولہ پکڑکے لے آتے ہیں اور کھڑے ہو کر کہتے ہیں جی ہم مذمت کرتے ہیں، بہت زیادتی ہوٸی ہے۔شہدا، فوجیوں ،مولویوں، پیروں، فقیروں اور ڈاکٹروں سب کی یادگاروں سے کئی گنا زیادہ عزت ہے ان بیٹیوں کے آنچل اور ان کے تحفظ کی!
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
یہ سب سے حساس معاملہ ہے تاکہ قوم کو پتا چلے کہ حقیقتا آپ زندہ قوم ہیں اور آپ قوم کے محافظ ہیں اگر ایسا نہیں کریں گےتو کسی صورت قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی۔
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
جو اقتدارا پہ بیٹھے ہیں ان کی نیتوں سے جب تک فتور نہیں ختم ہو گا تب تک مساٸل حل نہیں ہونگے اور فتور کے ختم کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا دین ہے۔
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
جب رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کا دین تخت پر آۓ گا تو سب لوگوں کو ایک جیسا انصاف ملے گا، انصاف کے لیے نبی پاکﷺکے دین کے علاوہ کوٸی چارہ نہیں۔
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
مظلوم کو تو انصاف ان لوگوں نے دینا ہے جو بڑی کرسیوں پر بیٹھے ہوۓ ہیں،جو رات کو بارہ بجے عمران خان کے لیے سپریم کورٹ کھول دیتے ہیں۔ یہ تو اب ان کی غیرت کا امتحان ہے کہ جناب کاعدل کب بیدار ہوتا ہے.
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
خان صاحب کی چادر چار دیواری کا تحفظ ہے، اس کی جان کا تحفظ ہے، اس کے سر پر بالٹیاں داٸیں باٸیں سے دے کے اس کے بچاٶ کے لیےتو راستے نکالتے ہیں لیکن اس قوم کی بیٹی کی کوئی ویلیو نہیں!
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
جب امیر کے لئے قوانین علیحدہ ہوں اور غریب کے لئے علیحدہ تو اسے عدل نہیں کہتے
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
امیر المجاہدین رحمتہ اللّٰہ علیہ نے فرمایاکہ مولانا مر تو گھر میں بھی جانا ہے اس لئے اسلام کے لیے جدوجہد کرتے ہوۓ جیل میں مر جانا گھر میں بے حِس مر جانے سے زیادہ بہتر ہے۔
رہنما تحریک لبیک علامہ فاروق الحسن
