Audio Leaks In Pakistan || TLP

 آڈیو لیکس!


مالک تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پاکستانی قوم میں وہ ٹیلنٹ پیدا کر دیا ہے جو پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں لیکن حب الوطنی کے لبادے اوڑھے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف ہیں ان سب کی حقیقت قوم کے سامنے عیاں کر سکتے ہیں


موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے کہ سیاستدان قوم کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک گرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں ان کی اخلاقی گراوٹ کا عالم یہ ہے کہ اسلام کو بھی ٹچ کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اسلام کے دشمنوں سے بھی تعاون کی یقین دہانیاں کراتے نظر آتے ہیں!

حال میں ایک ہی انسان نے تمام لنڈے کے سیاستدانوں کے ہوش اڑا دیے جب تہلکہ خیز خبر آئی کہ وزیراعظم آفس کی ایک سو چار گھنٹے کی آڈیو حاصل کر لی گئی ہے اور جلد ہی لیک کر دی جائے گی اس کے علاؤہ عمران خان کی بھی اہم آڈیوز ہیک کر لی گئی ہیں،



اس خبر کا آنا تھا کہ اسلام کے ترجمانوں اور ریاست مدینہ کے دعویداروں کے ہوش اڑ گئے اندرون خانہ مختلف آفرز کرنے میں مصروف ہو گئے رات تک دس ارب سے زائد کی آفر ہو چکی تھی کہ یہ آڈیوز نہ لیک کی جائیں اور اس کے بدلے جو کچھ بھی چاہئیے لے سکتے ہو!


اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوبا لیکن پاکستان میں کسی بھی حکومتی جماعت پی ٹی آئی، پی ڈی ایم کے پاس امداد کیلئے رقم نہیں اور بیرونی ممالک سے بھیک مانگتے نظر آئے لیکن اب اچانک ان تمام جماعتوں کے پاس اتنا بڑا سرمایہ کہاں سے آگیا جو ہیکر کو آفر کیا جا رہا ہے؟؟؟



پاکستانیو! 

یہ تمام جماعتیں جن کیلئے تم اپنے قریبی احباب سے تعلقات توڑ دیتے ہو دن رات محنت کرتے ہو، ان کے دلوں میں تمہارے لیے ذرہ برابر بھی ہمدردی نہیں ہے ان کو اگر تم سب سے کوئی مطلب ہے تو وہ صرف ایک ہی ہے ووٹ جسے وہ کبھی بریانی کی پلیٹ سے خرید لیتے ہیں اور کبھی گلیوں کا لالچ دے کر،


اگر کل ہم سب نے اپنے ووٹ سے صحیح انتخاب کیا ہوتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،

تیس سالوں سے تمام جماعتیں مل بانٹ کر ملک کو کھا رہی ہیں کیا اب ابھی ہماری آنکھیں نہیں کھلیں گی؟


پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی سندھ میں نون لیگ پنجاب میں اور اتحادیوں کو بلوچستان حکومت دی جاتی ہے سبھی ملکر کھاتے ہیں کیا آج تک کسی بھی صوبے کی قسمت بدلی؟

نہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے لیے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے سادہ لوح عوام کا استعمال کرتے ہیں کبھی ووٹ کے ذریعے کبھی مارچ اور دھرنوں کے زریعے سے!

ان سب کا ایک ہی مشن ہے مخلص لوگوں کو آگے نہیں آنے دینا! 

پاکستان سے ہمدردی رکھنے والوں کو آپس میں دست و گریباں کرنا!

اور ہم ہر دفعہ ان کی چالوں میں آکر اپنے ہی لوگوں کا نقصان کرنے پر اتر آتے ہیں


کیا اس ملک میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے علاؤہ کوئی ایسی جماعت نہیں جو اس ملک کو چلا سکے یا اس ملک کو مغربی غلامی سے آزاد کروا سکے یا پاکستان اور اسلام دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے؟؟؟


ہرگز نہیں! جماعتیں بھی ہیں لوگ بھی ہیں لیکن ان کی آواز دبانے کیلئے یہ سب ایک ہی فورم پر اکھٹے ہیں تاکہ کہیں ان کی آواز قوم تک نہ پہنچ جائے!

کیونکہ اگر قوم نے ان کے مشن کو سمجھ لیا تو ہماری اس ملک سے بدمعاشیاں ختم ہو جائیں گی ہمیں اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے گا،


اس سب کی واضح مثال تحریک لبیک پاکستان کو ہی دیکھ لیجئے!

 جس جماعت نے آج تک ہر اسلام دشمن کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارا ہے جس جماعت نے دشمنوں کی صفوں میں کھلبلی مچا کر رکھ دی ہے جس جماعت کی الوطنی میں بھی کوئی مثال نہیں اور جس کی ناموس رسالت و اسلام پر پہرے میں بھی کوئی مثال نہیں!


اس جماعت کے خلاف تمام لبرل پی ٹی آئی پی ڈی ایم کی جماعتیں اکھٹی ہو گئیں اور اسے دیورا سے لگانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہر طرح کی پابندیاں لگائی گئیں کبھی قیادت کو قید و بند کی صعوبتوں سے گزارا گیا کبھی سوشل میڈیا پر پابندیاں لگائیں کبھی جماعت کو کالعدم کرنے کی کوشش کی گئی

لیکن اللہ رب العزت کا وعدہ ہے کہ "

حق آکر رہے گا اور باطل مٹ کر رہے گا "

اور بے شک دین اسلام قربانیاں مانگتا ہے جس کیلئے تحریک لبیک پاکستان چالیس سے زائد شہداء قربان کر چکی ہے اور آئندہ بھی کبھی اپنے مشن اور مقصد سے پیچھے نہ ہٹنے کا مشن لے کر چل رہی ہے!


اسلام کے دشمن چاہے کتنا ہی زور لگا لیں حق نے آکر رہنا ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظامِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ ہو کر رہنا ہے چاہے اس کیلئے سالوں لگ جائیں یا ہزاروں جانیں قربان ہو جائیں 


تحریک لبیک پاکستان اپنے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور اپنے آخری کارکن تک نظام مصطفی اور اسلام پر پہرہ دینے کیلئے کوشاں رہے گی،


اللہ تعالی امت مسلمہ کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین

3 Comments

  1. Bhot zbrdust tehreer likhi...
    Allah pak apko salamat rkhy...
    دین دشمنوں کو نیست و نابود کرے...
    Ameen

    ReplyDelete
  2. ‏ *لَبَّیڪ لَبَّیڪ لَبَّیڪ یَارسُول اَللّٰهﷺ *تاجــــــدارِ ختمِ نبُوّت ﷺزندہ آباد💖💖💖*لَبَّیڪ لَبَّیڪ لَبَّیڪ یَارسُول اَللّٰهﷺ *تاجــــــدارِ ختمِ نبُوّت ﷺزندہ آباد💖💖💖

    ReplyDelete
Previous Post Next Post