شرط انصاف ہے!
جب پہلی بار ذوالفقار علی بھٹو نے مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کو دیکھا تو کہا
"اچھا!یہ مولانا صاحب ہیں جو حکومت کے ہر کام میں سے کیڑے نکالتے ہیں"
مولانا نورانی صاحب نے فرمایا"حکومت اپنے کاموں میں کیڑے پڑنے ہی نہ دیا کرے تو ہمیں بھی کیڑے نکالنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی"۔
ہمیشہ تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ یہ روڈ بند کر دیتے ہیں،لوگ مشکلات میں گرفتار ہو جاتے ہیں، اور فلاں اور فلاں ہو جاتا ہے۔
مختلف باتیں بنا کر پیش کی جاتی ہیں لیکن حقیقت کا اس سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ ہوتا ہے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ وہ کونسے عوامل ہوتے ہیں جن کی بنا پر تحریک لبیک پاکستان کو باہر نکلنا پڑتا ہے اور احتجاج کرنا پڑتا ہے۔
اگر تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی گزشتہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے کبھی بھی بلا وجہ روڈ بند نہیں کیے۔
جب بھی کوئی یزیدی حکومت اسلام کے خلاف کوئی اقدام کرتی ہے اور پھر اس فیصلے پر اَڑ جاتی ہے تو تحریک لبیک پاکستان پہلے قانونی راستہ اختیار کرتی ہے اگر کوئی سننے والا نہیں ہوتا تو تحریک لبیک پاکستان کو مجبوراً باہر آنا پڑتا ہے
اور پھر لبرلز کی بواسیری زبانیں کھل جاتی ہیں اور جو کچھ منہ میں آتا ہے بکتے چلے جاتے ہیں
سب کو تکلیف اس بات کی ہوتی ہے ہمیشہ تحریک لبیک پاکستان اسلام کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں کیوں آجاتی ہے۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جب لاہور ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کو روکنے کے لئے فیصلہ دیا تو اس یزیدی عمرانی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی وہ اپیل چلتی رہی پھر پی ٹی آئی کا سیاہ دور اختتام کو پہنچا اور چور نواز ٹولہ ملک پر قابض ہو گیا اس موجودہ نوازی حکومت میں بھی وہ اپیل چلتی رہی اور خون لیگ حکومت بھی عمران خان کی طرح گستاخانہ مواد ختم کرنا نہیں چاہتی
تحریک لبیک یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پاکستان نے قانونی طریقے سے حکومت کے یزیدی اقدامات کو روکنے کے لیے قانونی راستہ اپنایا۔
تحریک لبیک پاکستان پر اللّٰہ کا فضل ہے اور حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی نگاہِ عنایت ہے
جس کی وجہ سے تحریک لبیک پاکستان کی کوششوں کی بنا پر موجودہ حکومت کو یہ اسلام مخالف اپیل واپس لینا پڑی۔
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو لبرل دین سے بیزار طبقہ گروہ تحریک لبیک پاکستان کے خلاف زبان درازی کرتا ہے کہ یہ راستے بند کرتے ہیں،اب سب لبرل کس بل میں گھس گئے ہیں ؟
یاد رکھیں! اگر حکومت اسلام کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائے اور عدالتیں انصاف مہیا کریں تو تحریک لبیک پاکستان کو باہر نکلنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔
اب حکومت نے اپیل واپس لے لی تو تحریک لبیک پاکستان نے کوئی احتجاج اور دھرنا نہیں کیا ۔یہ یہود نصاریٰ کے غلام حکمران ہی ہیں جو جان بوجھ کر تحریک لبیک پاکستان کو باہر نکلنے پر مجبور کرتے ہیں تاکہ ملک کے حالت خراب کئے جائیں اور مذہب اسلام کو بدنام کیا جاۓ ۔
اب دین سے بیزار اور مغرب کے طریقہ کار پر چلنے والے لبرلز کو بھی زرا اپنے بلوں سے باہر جھانک کر دیکھنا چاہیے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ہمیشہ ہر مسٔلے میں پہلے آئینی و قانونی راہ اختیار کیا ہے
آخر میں دعا ہے اللّه پاک سب کو حق اور باطل کی پہچان عطا فرماۓ آمین
از قلم ۔۔۔عاطف شان
Tags
Urdu Blogs
Good working by Tlp in Pakistan
ReplyDeleteAs a Islamic party and as a political party
Weldon....